بلوچستان : مختلف حادثات میں ایک جانبحق متعدد زخمی

207

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اختر آباد  میں گاڈی کی زد میں آکر ایک شخص اپنے جان کی بازی ہار گیا-

ایدھی ذرائع کے مطابق جانبحق شخص کا نام امان اللہ ولدفدا محمد قوم افغانی بتایا جارہا ہے ،لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

دوسری جانب ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوہلہ کان میں گیس کا دھماکہ آٹھ کاکن جھلس گئے-

اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور کان میں کان کنی کر رہے تھے-

واقعے کے بعد زخمی کان کنوں کو مچھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدای طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا-

ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتاہی جارہی ہے