بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جانبحق چار زخمی

168

 

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین اور ضلع قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں کلی گوال کے مقام پر ایک گھر پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا ہے، جس کی شناخت ولی محمد ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

دریں اثناء ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات موسیٰ زئی میں زمین کے تنازعے پر دو متحارب گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے اور ڈنڈوں و چاقووں کے وار کے نتیجے میں شمس اللہ، یعقوب، خیراللہ اور عمادالدین زخمی ہوگئے ہیں۔