ایرانی فورسز کا ماشکیل پر راکٹ گولہ فائر، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

203

ایرانی فورسز کی جانب سے  فائر کئے جانیوالے راکٹ کا گولہ مشرقی بلوچستان کے حدود میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق  ایرانی  فورسز کی جانب سے ایک بار پھر   مارٹر گولہ فائر کئے جو ماشکیل کے ریگستانی علاقے میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔

مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ مارٹر کے گولے  فورسز کی چیک پوسٹ سے سینکڑوں میٹر دور کھلے میدان میں گرے۔

 تاہم راکٹ حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔