گوادر کے اکلوتے کالج سید ہاشمی ڈگری کالج گوادرپر فرنٹیئر کور کا قبضہ
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر کے اکلوتے کالج سید ہاشمی ڈگری کالج پر فورسز نے قبضہ کرلیا ہے۔
فورسز ایک طویل عرصے سے اسی کوشش میں تھے کہ کسی بھی طرح اس کالج پہ قبضہ کرلیا جائے اور اسی سلسلے میں تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس پہ دباو ڈالا گیا کہ کالج کو یونیورسٹی انتظامیہ اپنے قبضے میں لے لیں، گذشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی کالج انتظامیہ پہ دباو ڈالا تھا کہ کالج کی نئی تیار ہونے والی بلاک کو یونیورسٹی کے حوالے کیا جائے۔
سید ہاشمی کالج کے طالب علم نے مزید کہا کہ ہمارے کالج کے ایک حصے کو پہلے ہی دو سال کےمعاہدے کے تحت یونیورسٹی کے حوالے کیا گیا ہے، اب باقی حصے کو اگر یونیورسٹی کے حوالے کیا گیا تو کالج میں کلاسیں لینے کےلئے ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں بچے گا۔
آخری اطلاعات تک کالج کے قریب ہی فورسز نے اپنا چوکی قائم کررکھا تھا۔