کیچ : ناصر آباد میں مسلح افراد کا فورسز پر حملہ

247
File Photo

کیچ ناصر آباد میں فورسز پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ  ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے ناصر آباد میں چربک للین کے مقام پر مند ٹو تربت روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی سیکورٹی پر مامور فورسز پر حملہ کیا ۔

فورسز پر مسلح افراد نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

حملے میں جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ مند ٹو تربت لنک روڈ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے ۔