ڈیرہ بگٹی: اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی آئی ایس پی آر کا دعوی

148

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ہونے والی یہ کاروائی آپریشن ردالفساد ایک حصہ ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کیا جس کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران پکڑے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ شامل ہیں۔

واضح رہے ابھی تک اس آپریشن  کی تصدیق آزاد ذرائع سےنہیں ہوسکی ہیں-