دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-
تفصیلات کے مطابق دشت کے نواحی علاقے کاشاپ میں فورسز نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
علاقائی زرائع نے الزام عائد کیا ہیکہ گرفتار شدہ افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم ان افراد کو بعد میں رہا کر دیا گیا ہے-