مارگٹ و مچھ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

211

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مارگٹ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو ہمارے ساتھیوں نے گھات لگاکر نشانہ بنایا اس حملہ کےنتیجے میں قابض فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی  ہوئے کامیاب حملے کے بعد ہمارے تمام ساتھی بحفاطت اپنے محفوظ علاقے کی طرف نکل گئے۔

ترجمان نے کہا کہ ریاستی فورسز کی جانب سے سرمچاروں کو گرفتار کرنے کا دعوی بے بنیاد اور جھوٹا ہے خدشہ یہی ہے کہ بوکلاھٹ کا شکار ہوکر ریاستی فورسز عام لوگوں کو گرفتار کرکے بلوچ سرمچار ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کررہےہیں۔

 

جیئند بلوچ نے ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہےکہ گذشتہ شب مچھ شہر میں خفیہ اداروں کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جسکے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن فورسز کے خلاف حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔