مارگٹ: فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

148

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے متصل علاقہ مارگٹ کےقریب ایف سی اور سی ٹی ڈی کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملے میں فورسز کے نقصانات کا امکان ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب سرکاری زرائع نے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے۔

تاہم فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 حملہ آوروں کو گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

تاحال اس حملے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے