بی ایل ٹی نامی نے تنظیم نے مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

256

 

بلوچ لبریشن ٹائیگر نامی تنظیم کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے تربت کے علاقے جمک گورکوپ میں بائیس مارچ کو شدت پسند لشکر خراسان کے اہم کارندے محمد اسلم ولد عبداللہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے بعد گذشتہ روز تربت کے علاقے کولواہ میں فائرنگ کرکےہلاک کردیا، اس کاروائی کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے.

 

میران بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے خود اپنے مختلف گھناؤنے جرائم کا اعتراف کیا، جو گذشتہ آٹھ مہینوں میں لشکر خراسان کے سربراہ سردار میران عزیز سے براہ راست احکامات لیکر  گورکوپ جمک اور گرد نواح میں متعدد فوجی آپریشنوں میں حصہ لے چکا ہے،  گورکوپ اور گردنواح میں حالیہ آپریشن میں صرف بیالیس ہزار روپے پاکستانی افواج سے وصول کر کے براہ راست پاکستانی فوج اور لشکر خراسان کے کارندوں کے ساتھ ملکر علاقے میں فوجی آپریشن میں حصہ لیا۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن ٹائیگرز تمام ریاستی مخبروں کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ بلوچ مفادات کے خلاف قابض آرمی کا ساتھ چھوڑ دیں ورنہ انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا۔