بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج تربت شہر میں سرکاری سرپرستی میں جاری میلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں یہ حملہ بی ایم 12 راکٹ سے کیا گیا عام عوام کو نقصان سے بچانے کے لئے یہ حملہ ہدف سے ہٹاکر کیا گیا جو عام بلوچ عوام کےلئے ایک وارننگ تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ عوام کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دشمن کے ایسے شاطرانہ حربوں سے آگاہ رہیں ایک جانب پاکستانی فوج نے بلوچ عوام پر آہن و آتش کے ذریعے کشت و خون کا بازار گرم کر رکھا ہے بلوچوں کے وسائل کی لوٹ مار زمینوں پر قبضہ ان کا قتل عام جاری رکھا ہے اور دوسری طرف ایسے شاطرانہ حربوں سے بلوچستان میں امن اور نمائشی خوشحالی کے ڈرامے رچا کر اقوام عالم کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے درحقیقت بلوچ عوام و بلوچ گل زمین اس وقت پاکستانی فوج کے ظلم و بربریت کی وجہ سے لہولہان ہے لہذا ان حالات میں ریاستی دہشتگردی کے ساتھ ایسے نمائشی نام نہاد میلوں کے خلاف مزاحمتی عمل جاری رکھیں گے۔