بی آر پی کا اقوامِ متحدہ کے سیشن کے دوسرے روز بھی سرگرمیوں کا انعقاد

192

بلوچ قوم پرست تنظیم بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکنوں نے اقوام متحدہ کے 37 ویں سیشن کے دوسرے روز بھی مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق ان سرگرمیوں میں قابلِ زکر کار ریلی تھی۔

اس کار ریلی میں شریک کاروں کے اوپر نعرے درج تھے جن میں بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے روک تھام کیلئے اپیل کی گئی تھی۔

کار ریلی کی دوران بی آر پی کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بھر پور نعرے بازی بھی کی۔

اس کے علاوہ بلوچ کلچر کو دنیا بھر سے آنے والے مندوبین کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بی آر پی کے کارکنوں نے اقوام متحدہ کے دفتر میں بلوچی پوشاک زیب تن کئیے ہوئے تھے۔

بی آر پی کے کارکنان نے مختلف اہم شخصیات سے بھی ملاقتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے۔ اس کیمپ میں مختلف طبقہِ فکر کے لوگوں کا آنا جانا پورا دن جاری رہا۔