بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پرمشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہدائے ڈیرہ بگٹی اور شہید مجید بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء نے بلوچ قوم کے روشن کل کے لئے اپنا آج قربان کرکے غلامی کے خلاف آزادی کے بنیادوں کو اپنی عزم ہمت حوصلہ بہادری اور خون سے مضبوط کرکے ثابت کردیا کہ آزادی کی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ترجمان نے کہاکہ شہداء ہمیشہ ہر اول دستہ میں رہتے ہوئے راہ عزیمت میں اپنی جانوں کی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے جہد آجوئی کے چراغ کوروشن کیا ان کی قربانیان ہمیشہ دہرائی جائیگی بلوچ قوم ان کے کاوشوں اور عمل کو دہراکرتجدید عہد کرتے ہوئے ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کریگی جو ان کے ارمانوں کی تکمیل پر مشتمل ہوگی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کی اپنی الگ شناخت زبان ثقافت تاریخ اور وطن ہے اور آزادی کے بغیر بلوچ مسئلہ کا حل ممکن نہیں ترجمان نے کہا کہ شہداء نے جس عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی وہ ایک خود مختاراور باوقا ر قوم کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت کو ممکن بناسکیں اوربے شمار معدنی وسائل اورطویل جغرافیہ اور شاندار تاریخی پس منظر رکھنے کے باوجود بلوچ غلامی اور محتاجی کی زندگی گزارنے کے بجائے اپنی سرزمین پر آزادی کے ساتھ جیتے ہوئے زندگی گزاریں۔شہدائے بلوچ سماج کی تشکیل کے لئے جن کھٹن اور پر مصائب حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے سرزمین کے گود میں آسودہ خاک ہوگئے مادر وطن اور تاریخ آزادی ہمیشہ ان پر نازکرتی رہیگی ۔
تازہ ترین
ضلع اورکزئی حملے میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 اہلکار...
ضلع اورکزئی میں پاکستان فوج کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں فوج دو افسران سمیت گیارہ اہلکار ہلاک، تین اہلکار زخمی اور...
شوکت بلیدی میدانِ عمل کے سرخیل ساتھی تھے، ان کی وفات پارٹی کے لیے...
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے اپنے بیان میں سابق مرکزی کمیٹی کے رکن شوکت بلیدی کی جلاوطنی میں...
بالگتر میں چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور، روڈ پر قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر مکمل...
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بالگتر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو...
بالگتر حملہ، حکام کی ہلاکتوں کی تصدیق
بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور کے درمیان واقع علاقے بالگتر میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک...
زہری میں فوجی آپریشن جاری، مقامی آبادی کو اہلخانہ سمیت فوجی کیمپ میں پیش...
خضدار کی تحصیل زہری میں پاکستانی فورسز کا آپریشن دو ہفتوں سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس نے مقامی آبادی...