آمدہ اطلاعات ہیں کہ پنجگور سے خفیہ اداروں و فورسز ایک شخص کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
نمائندہ ٹی بی پی کو موصول تفصیلات کے مطابق آج پنجگور کے علاقے کہن زنگی ایسائی میں دکان سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار عمران ولد حاجی جمعہ کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے سے فورسز نے ایک اور شخص کو اٹھایا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔