خاران میں مسلح افراد کا فورسز چوکی پر حملہ

217

خاران دھماکے اور فائرنگ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران  میں قائم فورسز چوکی پر حملہ کیا .

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اب تک تین  دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے جبکہ فورسز نے قریبی گلیوں اور راستوں کو سیل کر کے تمام آمد و رفت مکمل بند کیا ہوا ہے۔

یاد رہے آج چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی خاران کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔