بی این ایم رہنما کے گھر پر فورسز کا چھاپہ

142

آمدہ اطلاعات کے مطابق بی این ایم کے رہنما شوکت بلیدی کے گھر پر فورسز چھاپہ

تفصیلات کے مطابق آج الصبح بلیدہ کے علاقے میناز میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما شوکت بلیدی کے گھر پر ایف سی اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مارا۔

زرائع کے مطابق فورسز انکے والد کی گرفتاری کے لئے آئے تھے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

خیال رہے کہ شوکت بلیدی بلوچ آزادی پسند سیاسی پارٹی بی این ایم سے وابستہ ہیں جس کے سبب جان کا خطرہ ہونے کی وجہ سے وہ بہرون ملک مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچ نیشنل موومنٹ کے کئی رہنماؤں و سیاسی کارکنوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا ہے اور کئی افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جن کا الزام سیاسی پارٹیاں و انسانی حقوق کے ادارے پاکستان کی خفیہ اداروں و فورسز پر عائد کرتی ہیں۔