کولواہ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ دوبدو جھڑپ ہوئی – بی ایل ایف

689

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلایئٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کولواہ کے علاقے مالار زیرک میں قابض فوج نے سرمچاروں کی گشتی ٹیم کا پیچھا اور گھیرنے کی کوشش کی تو قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ۔ جھڑپ میں سرمچاروں نے بہترین گوریلا حکمت عملی سے پاکستان فوج کامقابلہ کرکے تین فوجی اہلکاروں کو دوبدو جنگ میں ہلاک کیا۔ اور تمام سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

گہرم بلوچ نے کہا کہ تیس دسمبر کو سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے مالار مچی سے ریاستی مخبر صادق ولد ابراہیم کو گرفتار کیا۔ دوران حراست پوچھ گچھ اور تفتیش میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ سرمچاروں کی مخبری میں ملوث ہے۔ اقبال جرم کے بعد اُسے موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے نام اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تفصیلات بھی دی ہیں۔