ڈاکٹر اللہ نذر کے دکھ اور غم میں ان کے ساتھ ہیں،جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

511

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات حبیب الرحمن نے بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللّہ نذز بلوچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ بلوچ قوم ایک عظیم ماں سے محروم ہوگئ ھے۔

انھوں نے تازیتی بیان میں کہا کہ اس عظیم ماں نے اپنے دو بیٹے دھرتی کی حرمت پر قربان ھوتے دیکھے اپنے خاندان کو تہہ و بالا ھوتے ہوے دیکھا اور اپنی آخری عمر میں اپنے دونوں بیٹوں کا دیدار نہ کر سکیں کیوں کے دونوں بہادر بیٹے آزادی کی جنگ لڑ رہے ھیں ایک ماں کا یہ لا زوال کردار اسے قوم کی ماں ھونے کا اعزاز بخشتا ھے بلا شعبہ وہ بلوچ قوم کی عظیم ماں تھی۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے دکھ اور غم میں ان کے ساتھ ہے، تمام ماؤں اور بیٹوں کی جدائیوں اور قربانیوں کا بدلہ بلوچ قومی آزادی سے ہی دیا جا سکتا ھے۔

عظیم ماں کے عظیم کردار کو کشمیری عوام کی طرف سے سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔