پنجگور: مسلح افراد کا تحصیلدار کے گھر پر فائرنگ

406

پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کا تحصیلدار کے گھر پر فائرنگ ۔

  دی بلوچستان پوسٹ پنجگور کے نمائندے کے مطابق  چتکان غریب آباد میں  نا معلوم افراد نے تحصیلدار پنجگور آغا ظفر بلوچ کے گھر پر فائرنگ کردی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

آغا ظفر بلوچ کے چھوٹے بھائی  آغا طارق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے  ان کے گھر پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کیا جس سے مرکزی دروازے پر گولیاں لگیں ،لیکن  گھر کے افراد محفوظ رہے۔

واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے