خضدار میں زوردار بم دھماکہ

540

خضدار: خزانہ آفس کے قریب زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق خضدار میں ڈی سی آفس کے قریب واقع نادرا دفتر کے سامنے ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ دھماکہ فورسز زرائع کے مطابق ٹائمر بم سے کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ اور فورسز دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہے۔

خیال رہے کہ خضدار میں پچھلے کچھ عرصے سے مسلح کاروائیوں میں انتہائی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ شب بھی خضدار ہی میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے شدید حملہ کیا تھا۔