بی آر اے نے شہید شعیب کو کوہسار ء وطن کا لقب دے دیا

655

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری کو پاکستانی افواج نے کولواہ میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے بیس کیمپ پر بڑی تعداد میں زمینی دستوں اور فضا میں گن شب ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حملہ کرکے کیمپ پر قبضے کی کوشش کی جسے بی آر اے کے ساتھیوں نے بہادری اور کامیاب جنگی حکمت عملی کے تحت ناکام بنادیا اور فورسز کو پسپا کردیا۔

کمیپ پر فورسز کے قبضے کی کوشش میں قبضہ گیر اہلکاروں سے مختلف مقامات پر کئی گھنٹے دو بدو جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے، آمنے سامنے جنگ کے دوران تنظیم کا ساتھی شعیب بلوچ عرف لکمیر نے کیمپ کے دیگر ساتھیوں کو محفوظ راستے کی فراہمی کیلئے دشمن کا راستہ روک کر تین گنھٹے تک فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

شہید شعیب گزشتہ طویل عرصے سے بی آر اے سے وابستہ تھے ان کے عظیم قربانی پر تنظیم انہیں کوہسار ء وطن کا لقب دینے کا اعلان کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہیں کہ مزکورہ حملے میں تنظیم کے علاقائی کمانڈر افضل بلوچ کے حوالے سے شہادت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ صحیح سلامت محاز پر اپنے ساتھیوں کےدرمیان موجود ہیں۔ ہماری جنگ آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہے گی۔