بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی شہر سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری اور آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 پاکستانی ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر قائم 7 مختلف سیکڑز پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے 4 پاکستانیوں کو ہلاک کردیا جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں بھارتی فوج کیفائرنگ سے اب تک 10پاکستانی ہلاک ہو چکے ہیں۔