بلوچ تحریک کی آواز کو دنیا تک پہنچانے والے عالمی صحافی و میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں : یو بی اے

665

یونایٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات چیت کرتے ہوے بلوچ صحافی اور پاکستانی میڈیا سے منسلک افراد کو خبردار کرتے ہوے کہا کہ وہ پاکستانی میڈیا کے حصہ بننے سے گریز کرے۔ کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہے کہ کوئی باضمیر صحافی اگر پاکستانی ریاست اور اسکے سفاک ایجنسیوں کے مظالم کو اجاگر کرے گا تو وہ پاکستانی سفاک ایجنسیوں کے ہاتھوں قتل کیا جاے گا ۔

اسلیئے بلوچ سرمچار یہ ہر گز نہیں چاہتے کہ کسی بلوچ صحافی یا میڈیا سے منسلک افراد کو ہمارے کارواہیئوں سے نقصان اٹھانا پڑے ۔

ہمارے خبردار کرنے کے باوجود بھی اگر کوئی صحافی یا میڈیا سے منسلک افراد باز نہیں آتا ہے تو انکے خلاف سخت کاروائی کرنے کے حق رکھتے ہے ۔ تنظیم اپنے پالیسی کو نرم رکھتے ہوئے ہر بار بلوچ صحافی حضرات اور میڈیا سے دیگر منسلک افراد کو تنبیہ کرتا رہا ہے اسکو ہر گز ہماری کمزوری سے تشبیہ نہیں دی جائے ۔ بصورت دیگر تنظیم کسی وقت بھی اپنے پالیسی کو تبدیل کرنے کا اہل ہے ۔ جس کے زمہ دار میڈیا سے جڑے لوگ خود ہونگے ۔ اور بلوچ قوم بخوبی سمجھتا اور جانتا بھی ہے پاکستانی میڈیا پاکستانی ایجنسیوں کے اشاروں پی ناچتی ہے پاکستانی میڈیا اپنی اصل فرض سے روح گردان ہے صرف ریاست کے لیئے بطور ایک رکیل پیش ہورہی ہے ۔
اخبار اور ٹی وی مالکان سرکاری فرمان پہ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ دیکھا کر آزادی کے تحریک کے خلاف بھرپور انداز میں پروپیگنڈہ کر رہے ہے ۔ جسے تنظیم نظر انداز نہیں کر سکتا ہے ۔
یوناہئیٹڈ بلوچ آرمی دنیا کے دیگر ممالک کے میڈیا اور صحافت کے پیشے سے منسلک ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہے جو اس وقت بلوچ تحریک آزادی کی آواز کو اور پاکستانی مظالم کو دنیا میں پہنچا رہے ہیں ۔