ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا، لشکربلوچستان

359

آزادی پسند مسلح تنظیم لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور میں پروم کے علاقہ ٹوبہ میں قابض ایف سی کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے اور ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔