کوئٹہ چرچ حملہ ، 6افراد سپرد خاک

182

کوئٹہ چرچ حملے کا نشانہ بننے والوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

کوئٹہ زرغون روڈ پر واقعے چرچ پر گزشتہ روز دہشت گردوں نے حملہ کیا ،جس کی تحقیقات جاری ہیں ،حملے میں جان کی بازی ہارنے والے 6 افراد کو سپر د خاک کردیا گیا ۔

خود کش حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ایک دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا ہے جبکہ دوسرا پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا ۔

حملہ آوروں کی شناخت کے لیے ان کے اعضا کے نمونے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوائے جارہے ہیں، نادرا سے فنگر پرنٹ رپورٹ بھی حاصل کی جارہی ہے