مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا،اہلکارہلاک

940

مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ایف سی سیکورٹی اہلکارہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ چمرکنڈ میں چیک پوسٹ کو پانی لے جاتے ہوئے ایف سی اہلکار بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک اورایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

 

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ علاقے کو بھی گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا