مطالعہ سے ہی علم اور شعور میں اضافہ ہوتا ہے : لیکچر پروگرام

477

لسبیلہ یو نیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی آف لینگوئجز اینڈ لٹریچر کے زیر اہتمام ایک پبلک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔۔

 دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق پبلک  لیکچر کا مقصد2007 میں ہونے والے عالمگیر اقتصادی بحران کی وجو ہات سے لو گوں کو آگاہی فراہم کر نا تھا۔

پروگرام میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار ڈاکٹر امداد اللہ نے2007 کے اقتصادی بحران کی وجاہات اورتر قی پزیر معیشتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ آف لٹریچر کے لیکچرار دولت خان نے فرانسیسی فلاسفر مائیکل فوکو کے نظریات اور خیالات زیر بحث لائے۔پروگرام کے مہمان خاص وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ تھے ۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ اس قسم کے آگاہی پروگرام سے شرکاء کے علم میں مزید اضافہ ہوگا انھیں محتلف مو ضوعات پرکارآمد معلومات ملتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مطالعہ علم اور شعور میں اضافہ کا سبب ہیں۔ انھوں نے فیکلٹی آف لینگوئجز اینڈ لٹریچر کے ڈین ڈاکٹر نا صر عباس کے کاوشوں کی تعریف کی لہ وہ اس حوالے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔