سیپیک کے حفاظت کیلئے قائم کیمپ پر بی ایل ایف کا حملہ

458

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلایئٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی فوج پر یکے بعد دیگرے دو حملے کئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری مالی و جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ پہلا حملہ تجابان کے آرمی کیمپ پر کیاگیا، جس میں راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔دوسرا حملہ تجابان کے ہفتار ندی میں قائم آرمی چوکی پر کیاگیا۔ اس میں بھی راکٹ اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ یہ کیمپ اور چیک پوسٹ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے اور عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) اہلکاروں کی تحفظ کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ یہیں سے فوجی اہلکاروں سمیت ایف ڈبلیو او کے اہلکار آپریشنوں میں بھی حصہ لیکر سینکڑوں گھروں کو جلانے، اغوا اور قتل جیسے جرائم کر رہے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ان کیمپوں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔