خاران فورسز کے ہاتھوں تین بلوچ نوجوان اغواء

566

خاران شہر کے جنوبی سٹی کلان کے مختلف محلوں میں سرچ آپریشن عصر سے شام تک جاری تھا، کلان کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی مکمل ناکابندی کے بعد گھر گھر آپریشن شروع ہوا جہاں بہت سے نوجوان لاپتہ کیے گئے ہیں، ان میں تین نوجوانوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ کلان کے مگیری محلہ سے شکاری میڈیکل اسٹور کے مالک ڈاکٹر عنایت اللہ مینگل کے تین نوجوان بیٹوں کو فورسز نے اٹھا کر غائب کیا ہے۔خاران کے علاقہ کلان کو فورسز نے چاروں اطراف سے گھیرا کیا ہوا ہے گھر گھر آپریشن جاری

 

خاران شہر کے جنوبی سٹی کلان کو فورسز نے چاروں اطراف سے گھیرا کر کے ہر آنے و جانے والے تمام راستوں کی مکمل ناکابندی کر کے مکمل آپریشن کا آغاز کیا ہے، شیروزئی روڑ، جنگل روڑ مکمل بند ہیں جبکہ کلان ندی میں بڑی تعداد میں فوجی ساز و سامان کے ساتھ فورسز نے پڑاو کیا ہے۔