بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل پیر کے روز شام سات بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ ،تمپ میں ایکسچینج پر واقع فوجی چوکی پر راکٹ حملہ کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پیر ہی کے روز ضلع آواران کے کولواہ بلور میں پاکستانی فوج کی چھ گاڑیوں کے قافلے پر سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔