بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے منگولی میں اوچ پاور پلانٹ سے اندرون سندھ جانے والے بجلی کے تین کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آر اے ایک بار پھر بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوام سے اپیل کرتی ہیکہ پاکستانی سرکاری اداروں سے منسلک عمارات اور ان کی چوکیوں سے دور رہیں خاص طور پر ریل گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کریں پاکستانی عسکری ادارے ریل گاڑیوں کے ذریعے اسلحہ اور دیگر جنگی سازوسامان بلوچستان منتقل کررہے ہیں اور نئی حکمتِ عملی کے تحت بلوچ نسل کشی کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت گیس پائپ لائنوں اور خاص کر ریل گاڑیوں پر حملوں میں شدت لائےگی لہذا ان سے عام عوام خود کو دور رکھیں بصورت دیگر ہمارے حملوں کے دوران اپنے نقصانات کے زمہ دار وہ خود ہونگے۔