بلوچ مفادات پر سودے بازی نہیں کی: حاصل بزنجو

442

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک نظریاتی، فکری اور جمہوری جماعت ہے اور کارکنان ہمارا بنیادی اثاثہ ہیں جہنوں ہردور میں ثابت قدم رہ کر پارٹی کی جدوجہد کو تحریک بخشی اس راہ میں ہمیں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا لیکن ہمارے عزم اور استحکام میں ٹہراؤ نہیں آیا بلکہ ہم بھر پور حوصلے اور استحکامت سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پہچنے کے بعد پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے گلے شکوے سر آنکھوں پر لیکن ہمارا ضمیر صاف ہے اور بلوچستان کے مجموعی مفادات پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں کی ہے جو لوگ واویلا کررہے ہیں وہ سورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر پانی بحران پر بھی ہم اپنی زمہ داری ادا کر رہے ہیں اس حوالے اب تک کئی اجلاس منعقد کرائے ہیں اور اس بحران کے خاتمہ کے لیے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی معروف سرمایہ کار کمپنی اینگرو نے کارواٹ ڈیسالینیشن پلانٹ کو اپنے خرچہ پر چلاکر گوادر کو مفت پانی فراہمی کا عندیہ دیا ہے اینگرو کمپنی نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران پیش رفت کا بھی اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سال الیکشن کا سال ہے ضلع گوادر کے زمہ داران اور کارکنان اپنی سیاسی برتری کے لیے ابھی سے انہماک کا مظاہرہ کریں جو خامیاں اور کمزوریاں ہیں ان پر قابو پائیں تاکہ ضلع گوادر کی پارلیمانی سیاست سیاسی کارکنوں کی ابدی میراث بن جائیں۔

اجتماع میں پسنی، جیونی اور پشکان سمیت گوادر اور دیگر علاقوں کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے پارٹی کے رہمناء میر اشرف حسین اور ضلعی صدر فیض نگوری نے بھی خطاب کیا۔