بلوچستان میں پاکستانی مظالم سے دنیا کو آگاہی دینے کی کوشش کررہے ہیں : میر جاوید مینگل

253

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے سربراہ میر جاوید مینگل نے کہا ہیکہ بلوچ قوم آج انتہائی دکھ ، درد ،تکلیف، مشکلات اور مصائب کا سامنا کررہا ہے۔ پاکستانی فوج اور انٹیلی جینس اداروں نے بلوچستان میں لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ آپریشن، قتل عام، گمشدگیاں لوٹ مار، گھروں کو منہدم کرنا اور سول آبادیوں پر فوج کشی، بمباری روز کا معمول بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بلوچستان کو مکمل اندھیرے میں رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل میڈیا کو وہاں رسائی نہیں دی جارہی جس سے وجہ اصل حقائق دنیا تک نہیں پہنچ رہے ہیں ،

ہم ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کوشش کررہے ہیکہ دنیا کو اصل حقائق ، پاکستان کے جارہی مظالم اور وحشی پن سے آگاہ کریں ، فری بلوچستان کمپئن اس سلسلے کی ایک کڑی اور بلوچستان کے مسلے کو عالمی سطع پر اجاگر کرنے عالمی طاقتوں، انسانی حقوق کی اداروں اور انٹرنیشل میڈیا کو متوجہ کرنے کی کوشش ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور دیگر انسانیت دوست قوتوں سے اپیل کرتے ہیکہ وہ فی الفور مداخلت کرکے بلوچ قوم کو مزید تباہی اور بربادی سے بچائیں۔