بلوچستان بھر میں کارکنان کے گھروں پر قبضہ کر کے منہدم کیا جارہا ہے: ترجمان بی آر پی

223
Sher Mohammad Bugti

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بلوچستان بھر میں آپریشن میں شدت لائی گئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں اس میں مزید شدت لائی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے آوران، کولواہ اور کیچ کے مختلف علاقوں میں شدید فوجی آپریشن جاری ہے جس میں گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ جہاں خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکن وڈیرہ نبی بخش مندوانی بگٹی کے گھر کو ریاستی فورسز نے قبضہ کر کے تباہ کردیا اب وہاں پر ڈیتھ سکواڈ کیلئے ایک ٹرینگ سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سوئی، ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں بی آر پی کے کارکنان کے گھروں پر قبضہ کر کے ان کو منہدم کیا جارہا ہے اس سے قبل میرے اور بھائیوں اور تمام رشتے داروں کے گھروں پر قبضہ کر کے وہاں پر آرمی کیلئے مختلف قسم کی کالونیاں بنائی جارہی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کی اہمیت بلوچ فرزندوں کی سروں کی قربانی کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے مگر شکست خوردہ افواج کے ایسی حرکتوں سے یہ ضرور عیاں ہوگیا ہے کہ پاکستانی فوج جہد کاروں کی جہد مسلسل سے زہنی طور پر شکت کھا چکی ہے بلوچ فرزند ایسے حرکتوں سے کسی بھی طور پیچھے نہیں ہٹے گے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی اور ہزاروں شہدا کے خواب آزاد بلوچستان کے حصول تک ہماری جہد جاری رہے گا۔