بلوچستان، دو مختلف حادثوں میں تین افراد جانبحق اور دس افراد زخمی

281

آج پشین کے علاقے یارو کلی حیدرزی کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، تفصیلات کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی  3 افراد جانبحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، تفصیلات کے مطابق کان  پٹھنے کے باعث 3 کان کن جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں محمد شفیع  ‘احمد شاہ ‘نصیب الله سکنہ افغانستان شامل ہیں