لندن: پاکستان کو سفارتی سطع پر ناکامی کا سامنا، فری بلوچستان کے بل بورڈز کو ہٹانے کی پاکستانی درخواست مسترد، برطانیہ میں اشتہارات کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) نے لندن کے سڑکوں پر فری بلوچستان کے لگائے گئے بل بورڈز کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فری بلوچستان اشتہارات کا معاملہ پاکستانی ہائی کمشین نے ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) کے سامنے اٹھایا تھا اور اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ( اے ایس اے) سے شکایت کیا تھا، اشتہارات کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے کر ہٹانے کی اپیل کی تھی اور پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) نے ہمیں فری بلوچستان کے اشتہارات ہٹانے اور معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں پاکستانی ہائی کمشن کے مراسلے کے جواب میں اشتہارات کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) نے پاکستان کی درخواست کو رد کرتے ہوئے پاکستان کی موقف اور احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے موقف ظاہر کیا ہیکہ فری بلوچستان بل بورڈز آویزاں کرنے سے اشتہاری قانون کی کئی بھی خلاف ورزی نظر نہیں آتی اس لئے ہم اس حوالے سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا سکتے اور اس سلسلے میں ( اے ایس اے) نے پاکستانی ہائی کمشن کو ایک جوابی مراسلہ لکھا ہے جس میں اُنہوں نے فری بلوچستان کی بل بورڈز کو ہٹانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہیکہ برطانیہ میں ہر کسی کو اظہار رائے کی اجازت ہے ۔ یاد رہے نومبر کےپہلے ہفتے میں بلوچ تنظیم ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے ٹیکسیوں، بسوں اور بل بورڈز پر پوسٹرز آویزاں کرکے فری بلوچستان آگاہی مہم کا آغاز کیا تھا مہم کو رُوکنے کے لئے پاکستان نے سفارتی سطع پر بھر پور کوشش کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی ( اے ایس اے) کا ایک مراسلہ سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے فری بلوچستان کی بل بورڈز کو ہٹانے کی پاکستانی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ سفارتی سطع پر اس عمل سے پاکستان کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تازہ ترین
بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیاں: بی وائی سی کی پنجگور میں احتجاجی ریلی
پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی “بی وائی سی” کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں، خواتین...
فیمل ہاسٹل اور اس کے کبھی نہ حل ہونے والے مسائل – بی کے...
فیمل ہاسٹل اور اس کے کبھی نہ حل ہونے والے مسائل
تحریر: بی کے بلوچ
دی بلوچستان پوسٹ
سنا تھا کہ ہر ادارے میں کچھ مسائل ایسے...
مستونگ :سپریڈنٹ پولیس کے دفتر پر بم حملہ
مسلح افراد نے پولیس افسر کے دفتر کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
مستونگ سے اطلاعات کے...
کولواہ، جھاؤ، تربت اور وڈھ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پندرہ مئی 2025 کو...
وائس چانسلر تنخواہوں میں تاخیر اور الاﺅنسز کی کٹوتی کا نوٹس لیں۔ بلوچستان یونیورسٹی...
بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی ملازمین کو درپیش تنخواہوں میں تاخیر اور...