امریکہ کی جانب سے بلوچستان پولیس کو 6 بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئی

568

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں 15 کروڑ روپے (15 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی 6 بکتربند گاڑیاں (APVs) بلوچستان پولیس حکام کے حوالے کیں۔

امریکی کمپنی لینکو کی تیار کردہ یہ گاڑیاں بلوچستان کی دشوارگزار زمین کے لحاظ سے خصوصی طور ڈیزائن کی گئی ہیں جن کی مقامی طور پر دیکھ بھال اور مرمت آسان ہوگی۔

بکتربند گاڑیوں کے علاوہ امریکی حکومت نے بلوچستان پولیس کو حال ہی میں 4 ہزار بلٹ پروفجیکٹیں، باردوی سرنگوں اور دھماکاخیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات، بم پروف سوٹ اور بم پروف کمبل بھی عطیہ کیے ہیں جن کی مجموعی مالیت 70 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ ‘‘بلوچستان پولیس کے افسران کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان میں پولیس کو کتنے سخت خطرات درپیش ہیں اور ہمیں سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے مختلف طریقے اختیار کرنے سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔ امریکی حکومت کو امید ہے کہ یہ بکتربند گاڑیاں اور حفاظتی سازوسامان جرائم اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانے میں مددگار ہوں گے۔’’

امریکی محکمہ خارجہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو (INL) نوے سے زائد ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم اور کرپشن کے خاتمے، منشیات سے متعلقہ جرائم ختم کرنے اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ ادارہ شفاف قانونی اور عدالتی نظام کے فروغ کے لیے بھی کوششیں کرتا