کوئٹہ کے صحافیوں کی آئی جی ایف سی دربار میں حاضری

722

بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے میڈیا بائیکاٹ کے بعد جہاں ایک طرف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو ہفتے سے اخبارات کی ترسیل مکمل طور پر بند ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پریس کلب بند ہوچکے ہیں  اور ساتھ ہی پریس کلبوں سے منسلک صحافیوں نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرکے صحافتی سرگرمیاں معطل کردیا ہے ۔

اس تمام صورتحال کے باوجود آج کوئٹہ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے آئی جی ایف سی کے دربار میں حاضری دے کر اپنی وفاداری کا اظہار کیا ۔

کوئٹہ پریس کلب سے منسلک ایک صحافی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ دی بلوچستان پوسٹ کو  بتایا کہ آئی جی  ایف سی دربار میں صحافیوں کی حالت قابل دید تھی ہر کوئی اپنی وفا داری ثابت کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔

واضح رہے کہ صحافیوں کی اسی درباری رویوں اور طریقہ کی وجہ سے بلوچستان میں صحافت صرف حکومت وقت کی توصیف و ثناء تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔