کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماسٹر عبدالقدوس ولد عبدالقادر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹر عبدالقدوس کا تعلق دہوار قبیلے سے ہے اور عمر 45 سال ہے جو مستونگ کے رہائشی ہیں۔
چھیپا زرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب سریاب روڈ پر موٹرسائیکل چھینے پر دوران مزاحمت پر فائرنگ سے عبدالعلی ولد حاجی محمد ایاز قوم بڑیچ سکنہ بڑیچ ٹاون کوئٹہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے