ڈھاڈر: مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

242
File Photo

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب ہفتہ ولی میں مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا گیا اور فرار ہو گئے ۔

ڈھاڈر سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے وحید سمالانی کے مطابق کچھی کے علاقہ ڈھاڈر کے قریب ہفتہ ولی کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دوافراد کو قتل کردیا گیا واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

ہلاک ہونے  افراد کی لاشوں کوسول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی۔