پنجگور کے علاقے چتکان میں نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ پردستی بم سے حملہ۔
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے دستی بم سے جلسہ گاہ پر حملہ کردیا جہاں کل نیشنل پارٹی جلسہ منعقد کرنے جارہی تھی۔
حملہ اس وقت کیا گیا جب نیشنل پارٹی کے کارکن کل کی جلسے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع دی بلوچستان پوسٹ کو موصول نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کل رات پنجگور ہی کے علاقے وشبود میں نیشنل پارٹی کے ایک دفتر کو جلایا گیا تھا۔