پنجگور میں نیشنل پارٹی کا دفتر نذرِآتش

363

کل رات نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے دفتر کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق کل رات وشبود کے علاقے چاکر آباد میں نا معلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے نئے کھولے گئے دفتر کو نذرِآتش کردیا۔

یہ یونٹ کچھ روز پہلے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما میر چاکر اور بیٹے حبیب چاکر کے سربراہی میں کھولا گیا تھا۔

ابھی تک اس واقعے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ آزادی پسند تنظیمیں نیشنل پارٹی پر بلوچ نسل کشی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتی ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ روز پہلےمعروف بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نزر نے بھی نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مالک اور حاصل بزنجو کے خلاف بیان دیا تھا۔