قلعہ سیف اللہ : خسرے کی وباء سے 16 بچے جابحق

282
فائل فوٹو

 قلعہ سیف اللہ میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑنے سے 16 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سینکڑوں بچے متاثر ہوئے ہیں ، خسرے کی وباء ضلع کی 12 یونین کونسلز میں پھوٹ چکی ہیں ، بروقت میڈیکل ٹیمیں نہیں بھیجی گئی تو انسانی جانی نقصان میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

قلعہ سیف اللہ کے علاقوں دولت زئی ، اخترزئی اور شاگئی میرزئی سمیت 12 یونین کونسلوں میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑنے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اب تک 16 بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں بچے ایسے ہیں جو خسرے کے وباء کے شکار ہوچکے ہیں ۔

اہل علاقہ نے کہا اگر وقت متاثرہ یونین کونسلز میں میڈیکل ٹیمیں نہ بھیجی گئی تو انسانی جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔

ایک مقامی ڈاکٹر  کا کہنا تھا کہ ابھی تک خسرے کی وباء سے متاثرہ یونین کونسلوں میں سے 7 بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ 220 بچے متاثر ہوچکے ہیں اس سلسلے میں ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اس وقت ضلع میں ہمیں 3سو 50 ویکسین دستیاب ہیں جبکہ ضرورت 25 ہزار ویکسین کی ہیں تاکہ بچوں کو اس وبائی مرض سے بچایا جاسکے ۔