سانگان میں بم دھماکہ، تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی

353

مچھ اور سبی کی درمیانی علاقے سانگان میں ہونے والے حملے میں پاکستانی فورسز کے کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق بارودی سرنگ سے حملہ اس وقت کیا گیا جب ایف سی کانوائے گشت پر نکلی تھی۔ دھماکے کی زد میں آنے والی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بعد میں سبی منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی فورسز پر تواتر سے حملے ہوتے رہے ہیں جنکی زمہ داری بعد میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہے۔

اس سال اگست کے مہینے میں ایسے ہی ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے دس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔