اطلاعات کے مطابق خضدار شہر میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔
زرائع کے مطابق خضدار کے گزگی اسٹیڈیم میں آج کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تھا جس میں خضدار فرنٹیئر کور کے کمانڈنٹ، اے سی اور ڈی سی سمیت کئی افراد نے شرکت کی تھی۔
اندازہ کیا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ کمانڈنٹ ایف سی و دیگر سرکاری شخصیات پر ہوا ہے۔
ہمارے نمائندے نے بتایا کہ اس وقت بھی فورسز نے اسٹیڈیم کو مکمل گھیرے میں لے رکھا ہے اور گراؤنڈ میں ابھی تک ایک مشکوک موٹرسائیکل کھڑی ہے
زرائع سے پتہ چلا ہے کہ کچھ لوگ دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں لیکن ابھی تک زخمی و ہلاکتوں کی کوئی مکمل تفصیل نہیں ملی ہے۔
اپڈیٹ : دھماکے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی شناخت ان ناموں سے ہوئی ہے۔
امیر حمزہ ولد محمد سلیمان قوم مینگل خضدار، عبدالطیف ولد عادم خان قوم مینگل سکنہ خضدار، نصیر احمد ولد غلام مصطفیٰ قوم باجوئ خضدار،۔محمد صدیق ولد حاجی برفی قوم مینگل خضدار، علی حسن ولد محمد پناہ قوم بارانزئ خضدار<<<< gt;<<< ><< p>< /p>