تازہ ترین اطلاع کے مطابق خضدار سے فورسز کا ایک بڑا قافلہ مشکے کی طرف ہوگیا ۔
خضدار سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز کاایک بڑا قافلہ خضدار کوشک سے نال مشکے کی طرف روانہ ہوگیا ہے ۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے کی اطلاع کے مطابق فورسز قافلہ تنلیغی مرکز کے قریب سے گزر رہا تھا ۔
فورسز کی بڑی تعداد میں مشکے کی طرف روانگی کے حوالے سے خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہاں پہ جاری ایک طویل عرصے سے آپریشن کو مزید وسعت دی جاری ہے ۔
واضح رہے کہ مشکے و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن ایک طویل عرصے سے جاری ہے جس سے اب تک سینکڑوں لوگ شہید ، درجنوں گرفتاری کے بعد لاپتہ اور ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی کرچکے ہیں