خاران لجے میں سنگت ساتک المعروف الا ملٹ شہید ہوگئے : بی ایل اے

1452

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 18 نومبر کو خاران کے علاقے لجے میں سرکاری ڈیتھ اسکواڈ سے جھڑپ میں سنگت ساتک المعروف الا ملٹ شھید ہوگئے۔

ترجمان نے کہا سنگت ساتک المعروف الا ملٹ 2005 سے بلوچ قومی جہدءِ آزادی سے وابسطہ تھے اور شروع دن سے قومی خدمات کے انجام دہی میں کمربستہ رہے طویل عرصے کے جدوجہد میں تادم شھادت وہ کبھی بھی کسی حوالے سے کمزور نہیں ہوئے دوران جھڑپ سنگت ساتک زخمی ہوئے اور دشمن کے ہاتوں گرفتار ہونے کے بجائے انہوں نے موت کو ترجیح دیتے ہوئے سنگت امیر الملک کے نقشءِ قدم پر چلتے ہوئے آخری گولی اپنے ہی سینے میں اتارتے ہوئے جام شہادت نوش کی. سنگت ساتک کی قربانیاں تنظیمی تاریخ میں ناقابل فراموش ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ شور پارود، لجے خاران اور قلات کے اردگرد سرگرم عمل سرکاری ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے تمام قومی غداروں سے بدلہ لیا جائے گا وہ جس ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کررہے ہیں بہت جلد اسکا انجام دیکھیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تین مئی 2017 کو مچھ کے پہاڑی علاقے انڈس میں ہونے والے فوجی آپریشن کے اہم مخبر روزی گل ولد محمدی گل کو گرفتار کرلیا ہے جس آپریشن میں سرمچار وحید احمد عرف محترم شہید ہوئے۔ روزی گل نے دوران حراست انڈس آپریشن میں مخبری کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر انکشافات کیے کہ اس نے اپنے دیگر مخبر ساتھیوں کے ہمراہ انڈس میں موجود بلوچ سرمچاروں کے موجودگی کی اطلاع فوج کو دیا تھی جسکے بعد سرمچاروں پر ہیلی بورن آپریشن کیاگیا۔ مخبر روزی گل نے اپنے نیٹورک کے دیگر مخبروں کے نام بھی ظاہر کیا جن کو جلد انکے آقاوں سمیت منطقی انجام کو پہنچا دیں گے