خاران حملے و مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی آر اے

614

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ کہا کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب خاران کے علاقے لجے و پتکن کے درمیاں بیہی میں قائم فوجی چوکی میں ڈیوٹی پر معمور اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے

جبکہ گزشتہ روز دشت میں وسیم نامی مخبر کو حراست میں لیا تھا جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کراچی میں سلطان نامی اور بلنگور کیمپ میں عرفان نامی فوجی افسران سے ملاقاتیں کی جنھوں نے اسے بلوچ سرمچاروں کی نکل و حرکات اور ان کے ہمدردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا اور مخبری کی مد میں ملنے والے رقوم کو ایک موبائل ٹاور کے ملازم کی تنخوا کی صورت میں وصول کرتا تھا۔ اس کے علاوہ افسران نے اسے منشیات فروش کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

تمام اعترافات اور تحقیقات کے بعد مخبر وسیم کو گزشتہ شب سیچی بازار کے قریب ہلاک کیا گیا۔

ہماری کاروائیاں ایک مکمل آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔