جامعہ کراچی سے ایک اور بلوچ طالب علم ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ

437

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ کراچی سے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک اور بلوچ طالبعلم کو اغوا کرلیا۔

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامعہ کراچی سے شام پانچ سے چھ بجے کے بیچ ایک بلوچ طالب علم صغیراحمد کو سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت اغوا کیا جب وہ میں کینٹین میں موجود تھے۔

صغیراحمد جامعہ کراچی میں پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم ہیں اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے تیرتج سے ہے۔

یاد رہے کہ صغیر احمد گزشتہ پانچ دنوں میں کراچی سے اغوا ہونے والے تیسرے طالبعلم ہیں، ان سے پہلے گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کے ہی طالبعلم ثناءاللہ بلوچ اور حسام بلوچ ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہیں۔