تربت بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں بر آمد

501

اطلاعات کے مطابق لیویز فورس نے تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر تربت نے بتایا ہے کہ بلیدہ میں گورک کے مقام سے پندرہ غیر مقامی افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ابھی تک لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی تاہم مزکورہ علاقوں میں سیپیک پر کام جاری ہے جہاں بڑی تعداد میں پنجاب سے آنے والے مزدور تعنیات ہیں۔

اسکے علاوہ اس علاقے سے پنجاب سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن یورپ جاتے ہیں۔

اپڈیٹ: تربت سے ملنے والے لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے ان سب کا تعلق پنجاب سے ہے۔ جن کے نام درج زیل ہیں۔

1-محمد حسین ولد ندیم، سکنہ واہ کینٹ، 2-زلفقار ولد طالب،سکنہ ریلوے پھاٹک منڈی بہاوالدین۔ 3- خرم شہزاد ولد عبدالمجید سکنہ پھلیہ منڈی بہاوالدین۔ 4- غلام ربانی ولد خورشید سکنہ وزیر آباد گجرانوالا۔ 5- زافران ولد زاہد سکنہ تحصیل ضلع سیالکوٹ۔ 6- اضہروقاص ولد سالو محمد سکنہ منڈی بہاؤالدین۔ 7- سیف اللہ ولد غلام قادر سکنہ گجرات۔ 8- محمد الیاس ولد محمد شریف سکنہ سیالکوٹ۔ 9- عبدالغفور ولد نوراحمد سکنہ سیالکوٹ۔ 10- طیب ولد حامد رضا سکنہ سیالکوٹ۔ 11- احسان رضا ولد عابد حسین سکنہ گجرانوالہ۔

دیگرچار افراد کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔